10:38 , 24 جنوری 2026
Watch Live

بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر، آئی سی سی نے اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کی منظوری دے دی

بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹ لینڈ کو بنگلہ دیش کی جگہ ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے اور اسے ورلڈ کپ کے گروپ سی میں رکھا گیا ہے۔

گروپ سی میں اسکاٹ لینڈ کے ساتھ نیپال، ویسٹ انڈیز، اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں، جس کے بعد اس گروپ کے مقابلے مزید سنسنی خیز ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی جانب سے آئی سی سی کی تنازع حل کرنے والی کمیٹی کو دی گئی درخواست بھی مسترد کر دی گئی، کمیٹی کے مطابق یہ معاملہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شامل؟ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں ورلڈ کپ میچز کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے میچز کولکتہ اور ممبئی کے بجائے سری لنکا منتقل کیے جائیں۔

یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا جب آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ٹیم سے فارغ کر دیا، جس کے بعد بنگلہ دیش میں آئی پی ایل نشریات پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

اس فیصلے سے بنگلہ دیش کو تقریباً 27 ملین ڈالرز (325 کروڑ ٹکا) کے مالی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے، جبکہ آئی سی سی اس معاملے میں مبینہ سیاسی مداخلت کی تحقیقات کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی رکنیت معطل ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION